ایشیاکپ: بائیکاٹ کا خوف یا کچھ اور، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس فروخت نہ ہوسکے

ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت کے آغاز کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو ہونے والے مقابلے کے ٹکٹ اب بھی دستیاب ہیں۔

عام طور پر بڑے ٹورنامنٹس میں روایتی حریفوں کے میچ کے ٹکٹ فوراً فروخت ہو جاتے ہیں، لیکن اس بار صورتحال مختلف ہے۔

شائقین کی جانب سے ٹکٹوں کی دستیابی کی وجہ منتظمین کے متعارف کردہ ’پیکج سسٹم‘ کو قرار دیا جا رہا ہے۔

گزشتہ ایونٹس میں شائقین صرف پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کا ٹکٹ خرید سکتے تھے، لیکن اس بار منتظمین نے شرط رکھی ہے کہ اس میچ کو دیکھنے کے خواہشمند افراد کو دیگر میچز کے ٹکٹس بھی ساتھ خریدنا ہوں گے، جسے بنڈل پیکج کا نام دیا گیا ہے۔

اس حکمتِ عملی کا مقصد یہ ہے کہ دیگر میچز کے ٹکٹس بھی فروخت کیے جا سکیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس پیکج میں سپر فور مرحلے اور فائنل کے ٹکٹ شامل نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں