موٹر سائیکل کے شوقین افراد کیلئے بری خبر ،یاماہا کا پاکستان میں پیداوار بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد ۔پاکستان میں معروف موٹرسائیکل کمپنی یاماہا نے مزید موٹر سائیکل کی پیداوار بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

یاماہا موٹر پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے آفیشل بیان کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار کے باب کو بند کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں

کمپنی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم یاماہا کے سواروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یاماہا کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا،یاماہا موٹر سائیکل کے گاہکوں کو بعداز فروخت سروس جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں