ریاض: سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر ایشیائی منڈی کے خریداروں کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔
اکتوبر کے لیے عرب لائٹ خام تیل کی نئی قیمت دبئی/عمان بینچ مارک سے 2.20 ڈالر فی بیرل زیادہ مقرر کی گئی ہے۔
یہ کمی ستمبر کے مقابلے میں ایک ڈالر فی بیرل بنتی ہے، جو ماہرین کی پیش گوئیوں (0.40 سے 0.70 ڈالر فی بیرل) سے کہیں زیادہ ہے۔ اسی طرح سعودی عرب کی دیگر تیل کی اقسام کی قیمتوں میں بھی اکتوبر کے لیے 0.90 سے 1 ڈالر فی بیرل تک کمی کی گئی ہے۔











