انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے، اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے سستا

اسلام آباد ۔انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے معمولی کمی ریکارڈ کی گئی،انٹربینک میں ڈالر 281.61 روپے سے کم ہوکر 281.60 روپے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے کمی سے 282.80 روپے پر آگیا ، اوپن مارکیٹ میں یورو 707 پیسے کمی سے 334.89 روپے کا ہوگیا ۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 34 پیسے اضافے سے 387.59 روپے پر آگیا ، یو اے ای درہم 18 پیسے مہنگا ہوکر 78.03 روپے جبکہ سعودی ریال 3 پیسے اضافے سے 76.01 روپےتک پہنچ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں