اسلام آباد ۔کاروبار کے آغا ز پر پاکستان سٹاک ایکسچنج بلند ترین سطح پر رہی اورہنڈریڈ انڈیکس میں 795 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈکی گئی۔
انٹر بینک میں ڈالربھی سستاہوا تا ہم کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ گراوٹ کا شکار رہی۔
کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچنج میں 795 پوائنٹس کی تیزی کے بعدہنڈریڈ انڈیکس نے 157816 کی ریکارڈ سطح پر ٹریڈکیا
جبکہ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے تک سستا ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو ا۔











