اسلام آباد: اوگرا نے ستمبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 2.63 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 11.01 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم پر بھی 0.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا اور نئی قیمت 12.01 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ اگست میں بھی اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔











