سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے قرضہ سکیم متعارف

لاہور: محکمہ معدنیات نے پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے بلا سود قرضے فراہم کرنے کی سکیم متعارف کرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سکیم کے تحت سرمایہ کاروں اور نئے خواہشمند افراد کو 5 کروڑ روپے تک کے قرضے دیے جائیں گے۔ مجموعی طور پر یہ سکیم 5 ارب روپے پر مشتمل ہے جس کا مقصد پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینا اور مقامی صنعت کو ترقی دینا ہے۔

محکمہ معدنیات کے مطابق اب تک 74 افراد قرض حاصل کرنے کے لئے رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف سرمایہ کاری کو بڑھائے گا بلکہ معدنی وسائل کے بہتر استعمال اور برآمدات میں اضافے کا باعث بھی بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں