نئے گیس کنکشن کے خواہشمند صارفین کیلئے بڑی خبر،وزارت پیٹرولیم نے ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد: وزارت پیٹرولیم نے ملک بھر میں نئے گیس کنکشنز کے اجراء کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سوئی سدرن اور سوئی نادرن کمپنیوں کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئے گیس کنکشنز آر ایل این جی پر فراہم کیے جائیں گے، جس کی قیمت بین الاقوامی خام تیل کے نرخوں سے منسلک ہے۔ اس وجہ سے یہ کنکشنز عام گیس کے مقابلے میں ڈھائی سے تین فیصد زیادہ مہنگے ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے کنکشنز کی فراہمی مرحلہ وار ہوگی۔ سب سے پہلے وہ صارفین کنکشن حاصل کریں گے جنہوں نے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرا رکھا ہے۔ اس کے بعد ارجنٹ فیس جمع کرانے والے صارفین کو کنکشن دیے جائیں گے، جبکہ صرف درخواست جمع کرانے والے صارفین کو تیسرے مرحلے میں کنکشن ملے گا۔

وزارت پیٹرولیم کے مطابق اس اقدام کا مقصد شفافیت اور مرحلہ وار فراہمی کے ذریعے صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں