سونے کی قیمت میں معمولی کمی، فی تولہ 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے کا ہوگیا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے فی تولہ مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 172 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 31 ہزار 189 روپے میں دستیاب ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 2 ڈالر کمی کے بعد 3643 ڈالر پر آگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں