اسلام آباد: عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی، حکومت کو 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز موصول ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
حکومت کی منظوری کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 266.15 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 274.78 روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔











