‘رانگ وے ڈرائیونگ کو جرم سمجھا جائے گا،’ اسلام آباد پولیس نے بڑے کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا

اسلام آباد: رانگ وے پر ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، گرفتاری اور گاڑی ضبط ہوگی

اسلام آباد پولیس نے شہر میں رانگ وے پر گاڑی چلانے کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر حمزہ ہمایون نے اپنے ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ رانگ وے پر ڈرائیونگ اب صرف چالان تک محدود نہیں ہوگی بلکہ اسے ایک سنگین جرم سمجھا جائے گا، ایسے ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے گاڑی ضبط کرلی جائے گی۔

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ رانگ وے پر چلنے والی گاڑی قاتل ہتھیار کی مانند ہے، شہری اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کے لیے قوانین پر عمل کریں، ورنہ پولیس کو سخت ایکشن لینا پڑے گا۔

اسلام آباد میں ٹریفک قوانین پر سخت کارروائیاں

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے حالیہ دنوں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم شروع کر رکھی ہے۔ ترجمان کے مطابق اس دوران ہزاروں شہریوں کے خلاف مختلف خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کی گئی ہیں۔

غیر قانونی پارکنگ کے باعث 1 لاکھ 382 گاڑیاں ہٹا دی گئیں۔

بغیر ہیلمٹ سفر کرنے پر 35 ہزار 81 موٹرسائیکل سواروں کا چالان کیا گیا۔

لین وائلیشن پر 26 ہزار 367 کارروائیاں کی گئیں۔

سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 23 ہزار 529 شہریوں کو جرمانہ کیا گیا۔

رانگ وے ڈرائیونگ پر 23 ہزار 730 کارروائیاں کی گئیں۔

فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے استعمال پر 40 ہزار 721 گاڑیاں پکڑی گئیں۔

اوور لوڈنگ پر 30 ہزار 415 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

پولیس کے مطابق یہ مہم شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے جاری رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں