اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے سرکاری ملازمین کے بچوں کو وظائف دینے کا اعلان کیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے بچے جو مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں، انہیں میرٹ کی بنیاد پر وظائف فراہم کیے جائیں گے۔
وظائف کے لیے درخواست فارم اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، چوہدری رحمت علی کمیونٹی سینٹر (G-7 اسلام آباد) سے دفتری اوقات کار میں حاصل کیے جا سکتے ہیں۔











