نواز شریف غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف لاہور سے غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لندن روانہ ہو گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف آج جاتی امرا رائیونڈ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سے انہوں نے قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لندن کا سفر کیا۔

روانگی سے قبل جاتی امرا میں تمام انتظامات مکمل کیے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا لندن میں قیام تقریباً دو ہفتوں پر محیط ہوگا، اس دوران وہ اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں