اداکارہ سارہ عمیر نے شادی کے نو سال بعد شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ عمیر نے انکشاف کیا ہے کہ نو سالہ ازدواجی زندگی کے بعد ان کا اور ہدایتکار محسن طلعت کا رشتہ ختم ہو چکا ہے۔

حالیہ دنوں میں ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سارہ عمیر نے اپنی زندگی اور کیریئر کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ اسی دوران انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر اب علیحدہ ہو چکے ہیں۔

سارہ عمیر حال ہی میں رئیلٹی شو تماشا سیزن 4 میں نظر آئیں، تاہم رواں ہفتے نشر ہونے والی قسط میں وہ ایلیمینیٹ ہو گئیں۔ اداکارہ کے مطابق ان کی والدہ نے انہیں اس شو میں شرکت کا مشورہ دیا تاکہ وہ یہ جان سکیں کہ سارہ کس حد تک صبر کر سکتی ہیں اور کٹھن حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ تماشا میں حصہ لینے کی ایک بڑی وجہ ذاتی زندگی کے مسائل سے دوری بھی تھی۔ چونکہ ان کا اور ان کے سابق شوہر کا تعلق ایک ہی شعبے سے تھا، اکثر ایک دوسرے کے سامنے آنے سے کشیدگی بڑھتی رہی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی طلاق تماشا میں شمولیت سے چند ہفتے قبل ہی ہو گئی تھی۔ اس وقت وہ ایک نہایت کٹھن مرحلے سے گزر رہی تھیں اور ایک سنگل پیرنٹ کے طور پر مختلف دباؤ اور رکاوٹوں کا سامنا کر رہی تھیں۔ ان کے مطابق اس دوران ذہنی سکون ان کے لیے سب سے اہم تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں