سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے

پاکستان کے مقبول ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی، عمر شاہ، انتقال کر گئے۔

یہ افسوسناک اطلاع خود احمد شاہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مداحوں تک پہنچائی۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا: ’’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا‘‘۔ ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے مرحوم کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی اپیل بھی کی۔

عمر شاہ اپنی معصومیت، شرارت اور دلکش مسکراہٹ کے باعث مداحوں میں بے حد پسند کیے جاتے تھے۔ وہ اکثر اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ ویڈیوز اور مختلف ٹی وی پروگرامز میں نظر آتے، بالخصوص رمضان ٹرانسمیشن میں ان کی موجودگی ناظرین کو بہت بھاتی تھی۔

پیر کی صبح احمد شاہ کے تصدیق شدہ فیس بک اکاؤنٹ پر بھی ان کے انتقال کی خبر دی گئی، تاہم موت کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ فیس بک پوسٹ یہاں ملاحظہ کریں
۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں عمر شاہ کی آنکھوں کی موتیا سرجری کی گئی تھی، لیکن ان کے اچانک انتقال کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ یہ صدمہ نہ صرف احمد شاہ کے خاندان بلکہ ان کے لاکھوں مداحوں کے لیے بھی دل گرفتہ لمحہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں