اسلام آباد ۔کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔
ہفتے کے پہلے ہی روز انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 155,000 پوائنٹس کی سطح دوبارہ بحال ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ہنڈریڈ انڈیکس 1,023 پوائنٹس کے اضافے کے بعد بڑھ کر 155,463 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
سرمایہ کاروں کی توجہ اس وقت مانیٹری پالیسی پر مرکوز ہے جہاں شرح سود کو برقرار رہنے کی توقع کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا جس کا براہ راست اثر اسٹاک مارکیٹ کے رجحانات پر متوقع ہے۔











