کراچی۔اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود کو 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے باضابطہ پالیسی بیان جاری کردیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث اجناس کی سپلائی چین متاثر ہوسکتی ہے، جس سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
یاد رہے کہ کراچی چیمبر آف کامرس اور ایف پی سی سی آئی نے حکومت سے شرح سود میں دو فیصد کمی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی سے نہ صرف صنعتکاروں کو ریلیف ملے گا بلکہ حکومت کو بھی معاشی سرگرمیوں میں بہتری کا فائدہ حاصل ہوگا۔











