عالمی منڈی اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں استحکام

کراچی: کاروباری ہفتے کے آغاز پر عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3643 ڈالر کی سطح پر برقرار رہا، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں ایک تولہ سونا 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے پر مستحکم رہا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 31 ہزار 189 روپے پر برقرار رہی۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور فی تولہ نرخ 4443 روپے ہی ریکارڈ کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں