دوحہ حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر اقوام متحدہ کی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں ہوگا

جنیوا: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ اجلاس پاکستان اور کویت کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔

اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی فضائی کارروائیوں پر غور کیا جائے گا اور رکن ممالک کی جانب سے اس حوالے سے اپنے موقف پیش کیے جائیں گے۔

دوسری جانب اسرائیل نے انسانی حقوق کونسل کے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے “مضحکہ خیز” قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اجلاس کا کوئی بھی فیصلہ عالمی انسانی حقوق کے نظام پر منفی اثر ڈالے گا۔

خیال رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے دوحہ میں حماس رہنماؤں کے اجلاس کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ حماس کی اعلیٰ قیادت محفوظ رہی۔

حماس ذرائع کے مطابق اس وقت اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی اور امریکی صدر کی پیش کردہ تجویز پر غور کیا جا رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں