اسلام آباد: ایشیا کپ میں پاکستان کے میچز کے لیے میچ ریفری رچی رچرڈسن کو نامزد کرنے کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی پاکستان کے مطالبے پر درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کے خط کا باضابطہ جواب آج متوقع ہے۔ پاکستان نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پائی کرافٹ کو پاکستان کے میچز سے الگ رکھنے کا آپشن زیر غور ہے۔
پاکستان اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ اگر پائی کرافٹ کو ذمہ داری سے نہ ہٹایا گیا تو قومی ٹیم میچز کھیلنے کے لیے میدان میں نہیں اترے گی۔ دوسری جانب آئی سی سی نے تاحال اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں سنایا۔
ادھر ذرائع کے مطابق پاکستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔











