ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہما قریشی اور ان کے قریبی دوست و ایکٹنگ کوچ رچیت سنگھ کی منگنی کی خبریں بھارتی میڈیا میں موضوعِ بحث بن گئیں۔
رپورٹس کے مطابق دونوں نے حال ہی میں منگنی کر لی ہے، تاہم اس بارے میں اداکارہ ہما قریشی کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
ماضی میں بھی ہما اور رچیت کے قریبی تعلقات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں اور اب منگنی کی افواہوں نے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی ہے۔
یہ خبریں اس وقت زیادہ پھیلیں جب گلوکارہ آکاسا سنگھ نے سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا: “تمہاری اس چھوٹی سی جنت کے لیے مبارکباد”۔
واضح رہے کہ رچیت سنگھ بالی ووڈ کے بڑے ناموں جیسے عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور وکی کوشل کے ایکٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب ہما قریشی اس سے قبل ہدایتکار مدثر عزیز کے ساتھ تعلق میں تھیں، تاہم 2022 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔











