اسلام آباد ۔ ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 4700 روپے مہنگا ہو کر 391000 روپے تک جا پہنچا۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 4030 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ جس کے بعد اس کی نئی قیمت 335219 روپے مقرر کی گئی ہے۔
گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا تھا اور مارکیٹ مستحکم رہی تھی۔ تاہم گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری دن فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوا تھا۔ اس سے ایک روز قبل ہی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔











