اسلام آباد ۔حکومت نے عالمی منڈی میں قیمتوں کے دباؤ کے باوجود عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فریٹ مارجن کم کرکے پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں1 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا تھا، مگر حکومت نے اتنی ہی رقم فریٹ مارجن سے کم کرکے قیمت کو جوں کا توں رکھا۔
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل میں 4 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ بنتا تھا
تاہم حکومت نے فریٹ مارجن میں کمی کرتے ہوئے قیمت میں صرف **2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا۔
ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی اور کاربن لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔
ڈسٹری بیوشن مارجن: 7 روپے 78 پیسے برقرار
ڈیلر مارجن: 8 روپے 64 پیسے برقرار
فریٹ مارجن: 6 روپے 31 پیسے سے کم ہو کر 4 روپے 10 پیسے مقرر
اس طرح حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بجائے جزوی ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے صارفین پر بوجھ کم کرنے کی کوشش کی ہے۔











