اسلام آباد۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت انداز میں ہوا۔ ہنڈریڈ انڈیکس 796 پوائنٹس اضافے کے بعد 156,180 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس نے بلند ترین سطح 156,467 پوائنٹس کو چھوا، جبکہ گزشتہ روز مارکیٹ 155,384 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور مثبت توقعات نے مارکیٹ کو سہارا دیا، جس کے باعث اختتامی وقت تک تیزی کا رجحان برقرار رہا۔











