کراچی: دو روز کے وقفے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1700 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے تک پہنچ گیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 1458 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے مقرر ہوئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی بڑھوتری دیکھنے میں آئی ہے جہاں فی تولہ چاندی کے دام 114 روپے اضافے سے بڑھ کر 4532 روپے ہو گئے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا اور فی اونس قیمت 17 ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر 3685 ڈالر تک جا پہنچی۔











