گھی اورتیل کی قیمتوں میں12 روپےفی کلو تک اضافہ

کراچی: اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا سلسلہ برقرار ہے اور درجہ اول گھی و کوکنگ آئل بنانے والی کمپنیوں نے قیمتوں میں 12 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 16 کلو گھی کی پیٹی کی قیمت 100 روپے بڑھ کر 8550 روپے ہو گئی ہے جبکہ 5 کلو آئل پیک 70 روپے مہنگا ہو کر 2860 روپے کا ہو گیا ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں گھی 535 روپے فی کلو اور آئل 572 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پرچون سطح پر 10 سے 15 روپے فی کلو اور لٹر تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ اضافہ عام صارفین کے گھریلو بجٹ پر براہ راست اثر انداز ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں