بھارتی بلے بازوں کو کیسے قابو کرنا ہے، عمر گل نے آسان طریقہ بتادیا

قومی ٹیم کے سابق ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ فاسٹ بولر عمر گل نے بھارتی بلے بازوں کے خلاف حکمتِ عملی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں قابو کرنا زیادہ مشکل نہیں۔

سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمر گل نے بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کی تکنیک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسے فرنٹ فٹ کے قریب گیند ڈال کر بآسانی مشکلات میں ڈالا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنجو سیمسن کی بیٹنگ تکنیک بھی ابھیشیک شرما سے ملتی جلتی ہے، لہٰذا اسے بھی اسی انداز میں روکا جاسکتا ہے۔

عمر گل کے مطابق بھارتی بلے بازوں کو باؤنسر کے ذریعے دباؤ میں لایا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لانگ ہینڈل کھیلنے والے بیٹرز عام طور پر تیز رفتار باؤنسر کا سامنا کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کے خلاف گروپ میچ میں ابھیشیک شرما نے صرف 13 گیندوں پر چار چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے 31 رنز اسکور کیے تھے جبکہ سنجو سیمسن کو بیٹنگ کا موقع نہیں ملا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں