حارث رؤف کا میچ کے دوران بھارتی شائقین کو “0-6” کا اشارہ، بھارتی آگ بگولہ

اسلام آباد: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف بھارتی تماشائیوں کے جملوں کا جواب دیتے ہوئے منفرد انداز میں خبروں کی زینت بن گئے

بھارت کی بیٹنگ کے دوران جب حارث باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کر رہے تھے تو مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کی جانب سے جملے بازی اور نعروں کے جواب میں انہوں نے ہاتھوں کی انگلیوں سے “0-6” کا اشارہ کیا ساتھ ہی جہاز اڑانے اور گرنے کی اداکاری بھی کی یہ اشارہ مئی میں ہونے والے اس واقعے کی جانب تھا جب پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے تھے

حارث کے اس ردِعمل نے میدان سے باہر سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا پاکستانی صارفین نے ان کے انداز کو تاریخی جواب قرار دیا جبکہ بھارتی صارفین شدید غصے میں آکر کڑی تنقید کرتے رہے

واضح رہے کہ مئی میں پاک فضائیہ نے ایک تقریب کے دوران اعلان کیا تھا کہ “معرکہ حق” کے موقع پر بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے گئے تھے جس کے بعد پاکستان کو بھارتی فضائیہ پر “0-6” کی برتری حاصل ہوئی تھی حارث رؤف کا اشارہ اسی یاد دہانی سے منسلک سمجھا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں