ترکیے میں پتھر کے زمانے کے 138 قدیم اوزار دریافت

اسلام آباد: ترکیہ کے ساحلی علاقے ایوالک سے حال ہی میں 138 قدیم پتھر کے اوزار دریافت ہوئے ہیں جو انسانی تاریخ کے انتہائی پرانے یعنی پیلولیتھک (Paleolithic) دور سے تعلق رکھتے ہیں

ماہرین کے مطابق ان اوزاروں میں خاص طور پر Levallois تکنیک کے نمونے شامل ہیں یہ تکنیک عموماً ماؤستیریئن ثقافت میں استعمال ہوتی تھی جس سے وابستہ لوگ نینڈرتھلز اور ابتدائی انسان تھے دریافت شدہ اشیاء میں بڑی دستی کلہاڑیاں اور خنجر نما کاٹنے کے اوزار بھی شامل ہیں

یہ اوزار تقریباً 200 کلومیٹر مربع رقبے پر موجود 10 مختلف مقامات سے ملے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت اس بات کا ثبوت ہے کہ ایوالک کا ساحلی خطہ ماضی میں انسانی نشستوں کے لیے موزوں تھا اور سمندری سطح کم ہونے کے زمانے میں ممکنہ طور پر یورپ تک زمینی راستے کے طور پر بھی استعمال ہوتا تھا

ماہرین کے مطابق یہ آثار نہ صرف انسانی ارتقائی سفر کو سمجھنے میں مددگار ہیں بلکہ قدیم ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تہذیبی روابط پر بھی نئی روشنی ڈالتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں