اسلام آباد: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار مندی کے رجحان کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 482 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 1 لاکھ 57 ہزار 554 کی سطح پر بند ہوا۔
مجموعی طور پر 483 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جن میں سے 252 کمپنیوں کے شیئرز میں مندی اور 209 کمپنیوں کے شیئرز میں تیزی دیکھی گئی۔ سٹاک مارکیٹ میں 60 ارب روپے سے زائد مالیت کے 16 ارب روپے سے زیادہ کے شیئرز کا لین دین ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔ ڈالر 281.46 روپے سے کم ہو کر 281.45 روپے پر بند ہوا۔











