سری لنکن ٹیم 2019 سے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں ناقابل شکست

کولمبو: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی۔ یہ دونوں ٹیمیں 2022 کے ایشیا کپ فائنل کے بعد پہلی بار کسی ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیل رہی ہیں۔

گزشتہ سال دبئی میں دونوں ٹیمیں سپر فور کے میچ اور فائنل میں آمنے سامنے آئی تھیں جہاں سری لنکن ٹیم نے دونوں مقابلوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سے پہلے 2019 میں پاکستان کو ہوم سیریز میں تین-صفر کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

گزشتہ چھ برسوں میں پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں لگاتار پانچ ٹی ٹوئنٹی شکستیں ہوئی ہیں تاہم یو اے ای کے میدانوں میں قومی ٹیم کو برتری حاصل رہی ہے۔ وہاں کھیلے گئے سات میچز میں سے چار میں پاکستان فاتح رہا ہے۔

پاکستان کو سپر فور کے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف شکست اٹھانی پڑی تھی جبکہ اپنا تیسرا میچ گرین شرٹس 25 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلیں گے۔ سپر فور مرحلے کی سرفہرست دو ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل میں ٹکرائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں