چینی ٹیکنالوجی کمپنی شیاومی اپنی نئی Xiaomi 17 سیریز چین میں 25 ستمبر کو لانچ کرنے جا رہی ہے۔ اس سیریز میں تین ماڈلز شامل ہیں، Xiaomi 17، 17 Pro، اور 17 Pro Max، یہ فون گزشتہ سال کی مشہور Xiaomi 15 سیریز کے بعد متعارف کروائے جا رہے ہیں اور ان میں طاقتور Snapdragon 8 Elite Gen 5 SoC چپ شامل ہے۔ کمپنی شیاومی کے جدید خصوصیات سے تیار کئے گئے اس موبائل فونز میں Leica کیمرہ سسٹم دیا گیا ہے، Xiaomi 17 میں مستطیل شکل کا کیمرہ ماڈیول ہے جو اوپری بائیں کونے میں موجود ہے۔
جبکہ Pro اور Pro Max ماڈلز کو نیا فیچر دیا گیا ہے جسے “Magic Back Screen” کہا جا رہا ہے۔ یہ کیمرہ ماڈیول کے ساتھ جُڑا ہوا ایک چھوٹا سا ڈسپلے ہے، سب سے اہم یہ کہ کیمرہ ویوفائنڈر کے طور پر کام کرنا، تاکہ صارف پچھلے کیمروں سے بھی سیلفی لے سکیں۔ شیاومی کے صدر لو ویبِنگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے Xiaomi 17 Pro Max کو ایپل کے نئے iPhone 17 Pro Max کے ساتھ دکھایا۔ ان کا کہنا ہے کہ شیاومی کے ڈیزائن کو ایپل کی نقل کہنا غلط ہے کیونکہ اس کی اصل تحریک پرانے Mi 11 Ultra (2021) سے لی گئی ہے۔
ونز کو کمپنی کا نیا Xiaomi HyperOS 3 چلائے گا۔ اس کے علاوہ شیاومی نے کوالکوم کے ساتھ ایک خصوصی معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت Snapdragon 8 Elite Gen 5 چپ اکتوبر تک کسی اور کمپنی کے فون میں دستیاب نہیں ہوگی۔ اس طرح شیاومی پہلی کمپنی ہوگی جو یہ طاقتور چپ مارکیٹ میں متعارف کرائے گی، ان ماڈلز کو چین میں 25 ستمبر کو مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے متعارف کروایا جائے گا۔
شیاومی کے مطابق اس سیریز کی قیمت گزشتہ سال جیسی ہی رہے گی اور کوئی اضافہ نہیں ہوگا، پری آرڈرز چین میں شروع ہو چکے ہیں۔ شیاومی 17 پرو کی قیمت تقریباً 700 سے 850 ڈالر کے درمیان ہوگی، شیاومی 17 پرو میکس کی قیمت 850 سے 1000 ڈالر کے درمیان متوقع ہے۔
چینی ٹیکنالوجی شیاومی اس سیریز کو براہِ راست ایپل کے نئے فونز کے مقابلے میں پیش کر رہی ہے، فیچرز اور قیمت کے لحاظ سے یہ فون مارکیٹ میں زبردست ہلچل مچانے کے لیے تیار ہیں۔ شیاومی 17 میں 7000 ایم اے ایچ کی بیٹری، شیاومی 17 پرو میں 6300 ایم اے ایچ اور شیاومی 17 پرو میکس میں 7500 ایم اے ایچ کی بیٹری نصب کی گئی ہے۔











