اسلام آباد ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 291 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس 158236 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس 159046 پوائنٹس کی بلندی تک پہنچا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 157945 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔











