پاک بھارت میچ میں متنازع گفتگو کرنے پر بھارتی کپتان بڑی مشکل میں پھنس گئے

ممبئی:بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزینٹیشن کے دوران سیاسی نوعیت کے بیان دینے پر مشکل میں پڑ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شکایت پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی پاکستان کی جانب سے جمع کرائی گئی شکایت اور شواہد کا جائزہ لے رہی ہے، جس پر جلد باضابطہ سماعت متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شواہد دیکھنے کے بعد بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے خلاف گروپ اسٹیج میچ کے بعد سیاسی نوعیت کے ریمارکس دیے تھے، جس پر پاکستان نے فوری طور پر آئی سی سی میں تحریری شکایت درج کرا دی تھی۔

اس کیس کو میچ ریفری رچی رچرڈسن دیکھ رہے ہیں، جنہوں نے بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو ای میل کے ذریعے آگاہ بھی کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں