رونالڈو نے بھی رافیل گرنے پر بھارت کا مذاق بناڈالا، محسن نقوی نے ویڈیو شیئر کردی

لاہور:پرتگالی فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو بھی رافیل طیارہ گرنے پر بھارت کا مذاق اڑانے والوں میں شامل ہوگئے۔

وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ذاتی ایکس اکاؤنٹ پر رونالڈو کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں رونالڈو کو قومی کرکٹر حارث رؤف کے انداز کی نقل کرتے ہوئے رافیل طیارہ گرنے کا اشارہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی تماشائیوں کے جملوں کے جواب میں حارث رؤف نے ہاتھ کو طیارے کی مانند اُڑا کر نیچے گرتے ہوئے دکھایا تھا، جس پر بھارتی مداح برہم ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں