کراچی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شاندار تیزی دیکھنے میں آئی اور ہنڈریڈ انڈیکس 1153 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 159390 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
کاروباری روز کے آغاز پر ہی مثبت رجحان سامنے آیا اور انڈیکس میں 779 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ایک لاکھ 59 ہزار پوائنٹس کی سطح دوبارہ بحال ہوئی۔ گزشتہ روز مارکیٹ 158236 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈالر تین پیسے سستا ہو کر 281.43 روپے سے کم ہو کر 281.40 روپے پر آ گیا۔











