آئی سی سی نے متنازع بیان دینے پر بھارتی کپتان کی سرزنش کردی

اسلام آباد ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلے کے بعد پریزنٹیشن تقریب میں دیے گئے متنازع ریمارکس پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو تنبیہ کر دی۔

14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے گئے گروپ اسٹیج میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد بھارتی کپتان نے اپنی گفتگو کے دوران پہلگام واقعے سے متعلق بیان دیا تھا جسے غیر کرکٹ اور حساس معاملہ قرار دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آئی سی سی کو باقاعدہ خط بھیجا اور بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی کی درخواست کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں