پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور ہنڈریڈ انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح حاصل کرلی۔ انڈیکس میں 2 ہزار 524 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد یہ 1 لاکھ 61 ہزار 804 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے، دوران ٹریڈنگ انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 837 پوائنٹس کی سطح تک بھی گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 59 ہزار 281 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جبکہ حصص مارکیٹ میں 1 ارب 67 کروڑ شیئرز 55 ارب روپے مالیت میں ٹریڈ ہوئے۔
دوسری جانب زرمبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 30 پیسے پر آ گیا۔











