عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سوناسستا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟

عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 740 ڈالر پر آگیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت نیچے آگئی، ایک تولہ سونا ایک ہزار روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 95 ہزار 800 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ دس گرام سونا 858 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 39 ہزار 334 روپے کا ہوگیا۔

ادھر چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، ایک تولہ چاندی 64 روپے مہنگی ہوکر 4 ہزار 599 روپے تک پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں