کراچی ۔ مسلسل دو روز قیمتوں میں کمی کے بعد سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کے اضافے سے 3759 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1900 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونا 1629 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 40 ہزار 963 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح ایک تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 105 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 4704 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔











