ٹوکیو۔جرمن کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو نے اپنی گاڑیوں کے مالکان کو فوری خبردار کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ فی الحال اپنی گاڑیاں گھروں یا عمارتوں کے قریب پارک نہ کریں بلکہ کھلی جگہوں پر کھڑی کریں۔ کمپنی نے یہ وارننگ اس خدشے کے پیشِ نظر جاری کی ہے کہ بعض ماڈلز میں خرابی کے باعث گاڑیوں میں آگ لگ سکتی ہے۔
بی ایم ڈبلیو اور امریکی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن (NHTSA) کے مطابق یہ مسئلہ زیادہ تر 2015 سے 2021 کے درمیان تیار ہونے والے ماڈلز میں سامنے آیا ہے۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ پانی اسٹارٹر موٹر میں داخل ہو سکتا ہے جس سے زنگ لگنے اور شارٹ سرکٹ کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اس صورتحال میں گاڑی پارک ہونے یا سفر کے دوران آگ پکڑ سکتی ہے۔
کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی مرمت کا عمل شروع کیا جائے گا جس میں اسٹارٹر موٹر اور بعض صورتوں میں بیٹری کو تبدیل کیا جائے گا۔ یہ مرمت مالکان کے لیے بالکل مفت ہوگی۔











