کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زور دار دھماکا اور فائرنگ

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے کے بعد فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے اور ممکنہ جانی نقصان سے متعلق تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں