نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

سڈنی: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی، آل راؤنڈر گلین میکسویل انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیٹس سیشن کے دوران مچل اوون کی تیز شاٹ میکسویل کی کلائی پر لگنے سے فریکچر ہوگیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر وطن واپس بھیج دیا گیا۔

میڈیکل ٹیم کے مطابق میکسویل کی صحت یابی میں وقت لگ سکتا ہے اور امکان ہے کہ وہ بھارت کے خلاف 29 اکتوبر سے شروع ہونے والی ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دستیاب نہ ہوں۔

ان کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز جوش فلپ کو آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں