اسلام آباد: سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مسلسل جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے کو ملی جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس پہلی مرتبہ ایک لاکھ 65 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
مارکیٹ میں انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 65 ہزار 115 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 847 پوائنٹس پر رکا تھا۔











