کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔ منگل کے روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا مزید 3 ہزار 178 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 725 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 48 ہزار 746 روپے میں فروخت ہوا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں فی اونس ریٹ 37 ڈالر اضافے کے ساتھ 3 ہزار 855 ڈالر پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ پیر کو بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا تھا اور فی تولہ ریٹ 5 ہزار 900 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے کی نئی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا تھا۔











