سوزوکی آلٹو اب صرف 19 ہزار ماہانہ میں

کراچی: سوزوکی موٹرز نے پاکستان میں آلٹو کار کے خریداروں کے لیے پرکشش اسکیم متعارف کرا دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت صارفین اپنی پرانی گاڑی ایکسچینج کر کے محض 18 ہزار 999 روپے ماہانہ قسط پر نئی آلٹو خرید سکتے ہیں۔

یہ سہولت سوزوکی اور ایچ بی ایل کے اشتراک سے فراہم کی جا رہی ہے، جس میں فنانسنگ پر 10 فیصد مارک اپ مقرر کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق پرانی گاڑی کی مالیت کے حساب سے قسطوں کا تعین کیا جائے گا۔ اگر کسی صارف کی پرانی گاڑی کی قیمت 21 لاکھ روپے یا اس سے کم ہے تو اسے 18 ہزار 999 روپے ماہانہ ادا کرنے ہوں گے، باقی رقم ایچ بی ایل کے ذریعے فنانس کی جائے گی۔

تاہم اگر پرانی گاڑی کی مالیت 21 لاکھ روپے سے زائد ہے تو اضافی رقم فنانسنگ میں کمی کا باعث بنے گی، جس سے ماہانہ قسطوں میں مزید کمی آ سکتی ہے۔ مثال کے طور پر 25 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی ایکسچینج کرنے پر 4 لاکھ روپے فنانسنگ سے منہا ہو جائیں گے جبکہ ابتدائی قسط 18 ہزار 999 روپے ہی رہے گی۔

کمپنی کے مطابق یہ اسکیم مخصوص شرائط و ضوابط کے ساتھ پیش کی گئی ہے اور اس کا مقصد صارفین کو آسان اور لچکدار ادائیگی کے ذریعے نئی آلٹو تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں