ایشین یوتھ گیمز بحرین میں پاکستان کا 99 رکنی دستہ حصہ لے گا

مناما: بحرین میں آئندہ ہونے والے ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان کا 99 رکنی دستہ شرکت کرے گا۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سربراہ رانا مشہود احمد کو قومی دستے کا چیف ڈی مشن نامزد کیا گیا ہے۔

یہ ایونٹ 22 اکتوبر سے مناما میں شروع ہوگا جس میں 14 سے 18 برس کی عمر کے 45 ممالک کے تقریباً 4 ہزار 300 کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ پاکستان کے کھلاڑی 18 کھیلوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔

پاکستانی دستہ مجموعی طور پر 102 افراد پر مشتمل ہے، جن میں سے 56 کے اخراجات پاکستان اسپورٹس بورڈ برداشت کرے گا، جبکہ باقی اراکین اپنے سفر اور رہائش کا خرچ خود ادا کریں گے۔

قومی دستے کی روانگی مختلف گروپس کی صورت میں 17 اکتوبر سے متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں