افغان پولیس پریڈ میں پاکستان مخالف ترانے، اسلام آباد کو آگ لگانے کی دھمکیاں

اسلام آباد میں سفارتی حلقوں میں تشویش اس وقت بڑھ گئی جب افغانستان کی پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران پاکستان مخالف ترانے پڑھے گئے۔ رپورٹس کے مطابق تقریب میں ایسے اشتعال انگیز اشعار شامل تھے جن میں اسلام آباد کو آگ لگانے اور لاہور میں جھنڈے گاڑنے جیسے جملے شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق تقریب میں پاکستان کے خلاف نفرت انگیز زبان کا استعمال کیا گیا، جس پر پاکستانی حکام نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب افغان طالبان کے وزیر نوراللہ نوری نے چند روز قبل سندھ اور پنجاب پر حملوں کی دھمکی دی تھی۔
اطلاعات کے مطابق طالبان انٹیلیجنس سے منسلک متعدد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پہلے بھی اسلام آباد میں خودکش حملوں کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں، جس کے بعد پاکستانی سیکیورٹی اداروں میں تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔
سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے واقعات نہ صرف پاک افغان تعلقات پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں بلکہ خطے میں دہشت گردی کے خطرات کو بھی مزید تقویت دے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں