افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2 اگست 2025 کو ازدواجی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک ایسی خاتون سے نکاح کیا ہے جو ان کے بقول “محبت کی ایک مثال” ہیں۔
راشد خان کے مطابق وہ حال ہی میں اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تقریب میں شریک ہوئے تھے، جہاں سے ان کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “سچ یہ ہے کہ وہ میری بیوی ہیں اور ہم نے کچھ بھی چھپانے کی کوشش نہیں کی۔”
ذرائع کے مطابق راشد خان کی دوسری اہلیہ افغان نژاد ہیں اور بیرونِ ملک مقیم ہیں۔ تاہم راشد خان نے اپنی پہلی شادی کے بارے میں کوئی تفصیل شیئر نہیں کی۔











