لاہور کے علاقے گلبرگ میں ٹک ٹاکر سوزین خان کی جانب سے منعقد کی گئی ہیلووین پارٹی پر پولیس نے چھاپہ مار کر 51 مرد و خواتین کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد کی گئی، جس کے بعد تمام شرکا کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ یہ تقریب بغیر اجازت منعقد کی گئی تھی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی گئی۔
پولیس نے تصدیق کی کہ تقریب کی میزبان ٹک ٹاکر سوزین خان سمیت دیگر شرکا کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس تقریب میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی اور اہلِ علاقہ کی جانب سے شور شرابے اور غیر مناسب حرکات کی شکایت پر چھاپہ مارا گیا۔











